مغربی بنگال میں شراب کی ریکارڈ فروختگی

کلکتہ ،اپریل ۔مغربی بنگال میں موجودہ مالی سال میں شراب کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق مالی سال 2021-22میں محکمہ کو شراب کی فروختگی سے 13,600کروُڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے۔جب کہ کورونا بحران کے دوران 2020-21میں محکمہ کو 2019-20کے مقابلے 20زیادہ آمدنی ہوئی تھی ۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ریاست نے اپنے منافع کا ایک تہائی حصہ دیسی شراب سے حاصل کیا ہے۔ بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی دیسی شراب کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں فروخت میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ ایکسائز کے افسران کے مطابق یہ ریکارڈ ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ہدف سے زیادہ فروختگی میں اضافہ ہوا ہے۔جب کہ سب سے زیادہ غیر ملکی شراب کی فروختگی ہوئی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے ہولی کے تہوار کو محدود پیمانے پر منایا جاتا ہے۔مگر اس سال بڑے پیمانے پرہولی کا تہوار منایا گیا ہے۔ڈول میلے کے دوران بھی شراب کی سب سے زیادہ فروختگی ہوئی ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ڈول پورنیما جمعہ کو تھی اور ہولی ہفتہ کو تھی۔ اور شراب کے شوقین جمعرات سے شراب جمع کر نے لگے۔ اور ان چار دنوں میں 200 کروڑ روپے کی شراب فروخت ہوئی۔ حالانکہ شراب کی دکان جھولے کے دن یعنی جمعہ کو بند تھی۔ ایک دن میں 60 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی۔ پچھلے سال کے مقابلے اس سال شراب کی فروخت کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے 2021 کے درگا پوجا اور نئے سال کے دوران ریاست میں ریکارڈ شراب فروخت ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق کرسمس سے لے کر نئے سال تک پوری ریاست میں روزانہ 70 سے 85 کروڑ روپے کی شراب فروخت ہوتی ہے۔ پوجو اور کرسمس کے دوران پوری ریاست میں تقریباً 650 کروڑ روپے کی شراب فروخت ہوئی۔

Related Articles