مشر سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی

جے پور،جنوری۔ راجستھان کے گورنر کلراج مشر سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرسری بیری او فیرل ایونے آج یہاں راج بھون میں ملاقات کی۔مسٹر مشر اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنے ملاقات کے دوران راجستھان میں ترقی سے جڑے مختلف مسئلوں پر غور و فکر کیا۔ مسٹر مشرنے انہیں راجستھان میں سیاحت سے جڑی امکانات کے بارے میں بتاتے ہوئے مختلف علاقوں میں آسٹریلیا کے تعاون سے متعلق بات کی۔اس موقع پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ریاست کے ساتھ آسٹریلیا کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے تئیں مل کر کام کرنے کا یقین دلایا۔مسٹر مشر نے ہائی کمشنر مسٹر فیریل ایوکو اپنی کتاب’آئین،ثقافت اور قوم‘کے انگریزی ایڈیشن کی کاپی پیش کی۔ ہائی کمشنر نے گورنر کو ’آسٹریلیاان ہنڈریڈ پلیسیس‘کتاب پیش کی۔

 

Related Articles