ماں اپنے 15 ماہ کے بیٹے کو ٹائیگرکے منہ سے بچا لائی

عمریہ، ستمبر۔مدھیہ پردیش کے ضلع عمریا میں واقع باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کے بفر زون میں روہنیا جوالا مکھی میں آج ایک ٹائیگر کے حملے میں 15 ماہ کے بچے کو ایک ماں نے خود زخمی ہونے کے بعد بچا لیا۔باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کے ذرائع نے بتایا کہ مان پور تحصیل سے ملحق باندھو گڑھ کے بفر زون کے روہنیا جوالامکھی میں رفع حاجت کے لیے باڑی میں ماں اپنے 15 ماہ کے بیٹے کو لے گئی تھی۔ اس دوران باڑی میں چھپے باگھ نے 15 ماہ کے بچے پر حملہ کر دیا جس سے اس کی ماں نے بچالیا۔ حملے میں زخمی ماں اور بیٹا مان پور کے ہیلتھ سینٹرمیں زیر علاج ہیں۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ٹائیگر کے حملے میں 15 ماہ کے راجبیر چودھری کو سر اور کمر میں چوٹیں آئیں۔ ساتھ ہی اس کی 27 سالہ ماں ارچنا چودھری کو کندھے، سینے، کمر اور ران پر چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دونوں خطرے سے باہر ہیں۔ماں کے اس جرات مندانہ قدم کا آج ضلع میں چرچا ہو رہا ہے۔ دوسری جانب باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کی جانب سے ہاتھی کی مدد سے ٹائیگر کو تلاش کیا اورجنگل کی جانب بھگادیا، تاکہ وہ دوبارہ کسی انسان پر حملہ نہ کرے اور گاؤں والے خوف و ہراس سے پاک رہ سکیں۔

Related Articles