ماریشس کے اقتصادی تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہےیوپی: یوگی

وارانسی، اپریل۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ اتر پردیش ہندوستان اور ماریشس کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔گورنر آنندی بین پٹیل اور یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ماریشس کے وزیر اعظم پرویند کمار جگناتھ سے ملاقات کی، جو تین روزہ دورے پر کاشی آئے ہیں۔انہوں نے ریاست کے عوام کی طرف سے ماریشس کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا اور انھیں ’انگ وستر‘ (کپڑا/شال) اوڑھایا جس پر ہندوستان اور ماریشس کا نقشہ کندہ تھا۔

Related Articles