لیفٹیننٹ جنرل اے ارون نے تمل ناڈو میں وارمیموریل پر پھول چڑھائے

چنئی، دسمبر۔تمل ناڈو میں وجے دیوس کے موقع پر جمعہ کو جنوبی علاقہ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل اے ارون نے وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔1971 کی پاک ۔ہند جنگ میں ہندوستانی مسلح افواج کی فتح کی سالگرہ کو ہر سال وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ بات آج یہاں ڈیفنس ہیڈ کوارٹر، سدرن ریجن کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں بتائی گئی۔ اس جنگ میں تقریباً 93 ہزار پاکستانی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے تھے اور بنگلہ دیش کو آزادی ملی تھی۔اس موقع پر یہاں واقع ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وجے دیوس کی خصوصی ریس کا بھی اہتمام کیا گیا۔دوڑ میں تین ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جن میں فوجی افسران، سابق فوجی، روٹری کلب کے ممبران اور عام لوگ شامل تھے۔

 

Related Articles