فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، چار افسران ہلاک

چنئی، دسمبر۔تمل ناڈو کے ضلع نیل گری میں بدھ کے روز فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کم از کم چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں فوج کے چار افسران سوار تھے جو ویلنگٹن سے سُلور جا رہے تھے۔رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوا اور سولور ہوائی اڈے سے پرواز کرتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کے مقام سے چار لاشیں ملی ہیں جو بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔اس حادثہ میں سنگین طور پر زخمی اور جھلسے ہوئے تین افسران کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ہیلی کاپٹر میں سوار بقیہ سات لوگوں کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔غیر مصدقہ رپورٹوں کے مطابق انڈین چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت بھی اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ ان کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ موقع پر راحت رسانی اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Related Articles