ضلع میں چوطرفہ ترقی ہورہی ہے:یوگی
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ کچھ سال قبل تک جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے بدنام اعظم گرھ ترقی کے راستے پر گامزن ہے
اعظم گڑھ:مئی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ کچھ سال قبل تک جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے بدنام اعظم گرھ ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ ضلع میں چوطرفہ ترقی ہورہی ہے۔اعظم گڑھ شہر کے ایس کے پی انٹرکالج کے میدان میں یوگی نے ضلع میں دوسرے مرحلے میں تین نگر پالیکا اور 13نگرپنچایتوں میں چیئرمین و ممبر کے الیکشن کے لئے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار کی باغ ڈور آئی ان لوگوں نے اعظم گڑھ کو نقصان پہنچایا۔ کچھ لوگوں نے یہ کٹہ دینے کی کوشش کی۔ کچھ لوگوں نے طمنچہ بنانے کا کام کیا۔جس اعظم گڑھ کا سال 2017سے پہچان کا بحران تھا۔ ہوٹل دھرم شالا اور کرائے کا مکان باہر نہیں ملتا تھا۔ آج وہ اعظم گڑھ پوروانچل وے کے ساتھ ساتھ جڑ چکا ہے۔ اب یہاں کٹہ نہیں تعلیم کی توسیع ہورہی ہے اور یونیورسٹی کی تعمیر ہورہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے سال 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پوری دنیا میں ہندوستان کے افتخار میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوا ہے۔ دنیاکے اندر مودی جی قائد کی شکل میں جانے جانے لگے ہیں۔ سوڈان میں پیدا ہوئے حالات کے بعد اعطم گڑھ لوگ بھی محفوظ اپنے وطن پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کا کرشمہ ہے کہ آج اعظم گڑھ کو جوڑنے کے لئے لکھنو گورکھپور الہ آباد پریاگ راج بلیا سبھی سڑکیں جڑ گئی ہیں۔ ڈبل انجن کے ساتھ اب تیسرا انجن جڑے گا تو ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔یوگی نے کہا کہ ریاست میں انڈسٹریلیاں لگ رہی ہیں۔تعلیمی اداروں کی توسیع ہورہی ہے۔ اس سے نوجوان ترقی کررہا ہے۔ لوگوں کے من میں بی جے پی کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔