صدرجمہوریہ کے خلاف تبصرے پر کانگریس معافی مانگے:مایاوتی
لکھنؤ:جولائی۔صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے خلاف کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کےتبصرے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کانگریس قیادت سے معافی مانگے کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ ہندوستان کے سب سے اعلی قومی منصب پر قبائلی سماج کی پہلی خاتون کے طور پر دروپدی مرمو جی کا شاندار انتخاب بہت لوگوں کو پسند نہیں۔ اسی ضمن میں لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے ذریعہ ان کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنا کافی تکلف دہ، شرمناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا’ان کے ذریعہ صدرجمہوریہ کوٹی وی پر قابل اعتراض لفظ سے ملقب کرنے کی مخالفت میں پارلیمنٹ کی کاروائی میں بھی خلل پڑا۔ مناسب ہوگا کہ کانگریس پارٹی بھی اس کے لئے ملک سے معافی مانگے اور اپنی ذات۔پات پر مبنی ذہنیت کو چھوڑ دے۔