صدرجمہوریہ نے آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں بحری بیڑہ کا معائنہ کیا
حیدرآبادفروری۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں بحری بیڑہ کا معائنہ کیا۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔رام ناتھ کووند نے 60 جہازوں اور آبدوزوں کے علاوہ طیاروں پر مشتمل بحریہ کے بیڑہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ یہ بحریہ کے بیڑہ کا 12 واں معائنہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ ملک بھر میں آزادی کے 75 برس کی تکمیل کے موقع پر آزادی کے امرت مہاتسو کے طور پر یہ پروگرام منعقد کیاگیا جس کا کافی جوش وخروش دیکھاگیا۔ دیسی ساختہ آئی این ایس سمترا جہاز نے بحری بیڑہ کے معائنہ کی قیادت کی۔ رسمی گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی کے بعد صدرجمہوریہ آئی این ایس سمترا میں سوار ہوئے اور وشاکھاپٹنم کے ساحل پر اس بحری بیڑہ کا معائنہ تفصیلی معائنہ کیاجس میں ہندوستانی بحریہ کے ساتھ ساتھ کوسٹ گارڈ بھی شامل تھے۔ بیشتر سرگرمیوں بشمول ہیک طیارہ کی پرواز بھی ہوئی اور میرین کمانڈوز نے واٹر پارہ جمس میں حصہ لیا۔