شیوراج نے سائیکل ٹور پر نکلی مسکان سے ملاقات کی
بھوپال، فروری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج مسکان رگھوونشی سے ملاقات کی، جو کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل کے سفر پر نکلیں ہیں۔ مسٹر چوہان نے یہ ملاقات اپنی رہائش گاہ پر کی۔ مسکان رگھوونشی خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک مثال قائم کرنے کے لیے کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل کا سفر پر نکلیں ہیں۔مسٹر چوہان نے مسکان رگھوونشی کو ان کے کامیاب سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس دوران مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ہیتا نند شرما بھی موجود تھے۔