شمالی کوریا نے جوہری حملہ کیا تو کم جونگ ان اقتدار کا خاتمہ ہوگا:بائیڈن

واشنگٹن، اپریل۔امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ کم جونگ اُن کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔واشنگٹن میں جنوبی کورین صدر یون سُک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے جوہری حملہ کیا تو ان کی اپنی حکومت ختم ہوجائے گی۔اس موقع پر جنوبی کورین صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ امن طاقت کے ذریعے آئے گا۔جنوبی کوریا کے صدر نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ خیر سگالی کی بنیاد پر گمراہ کُن امن کے بجائے طاقت کی برتری سے ہی امن حاصل دوسری جانب ،جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ایک معادہ طے یا گیا ہے کہ جسے واشنگٹن اعلامیہ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت جنوبی کوریا کو امریکی جوہری چھتری کا تحفظ مہیا کیا گیا امریکہ کے ساتھ اس معاہدے کے بدلے میں کہ شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر حملے کی صورت میں امریکی ہنگامی منصوبہ مندی میں جنوبی کوریا کو فیصلہ سازی میں زیادہ کردار دیا جائے گا ، سیول نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے نہ بڑھانے پر اتفاق کیا جنوبی کوریا کے رہنما دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کا جشن منا نے اور دونوں اتحادیوں کے درمیان مستقبل کے تعلقات پر بات کرنے کے لیے واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔

Related Articles