شاہجہاں پور:روڈ ویزبس-ٹرک کے درمیان ٹکر،2درجن سے زیادہ زخمی

شاہجہاں پور:فروری۔اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے کھٹار تھانہ علاقے کے گٹیا کے نزدیک تیز رفتار ٹرک اور روڈ ویز بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں تقریبا 2درجن مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گوری پھنٹا جارہی روڈ ویز بس سامنے سے آرہے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسران نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو کھٹار سی ایچ سی سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ابتدائی علاج کے بعد شدید طور سے زخمی پانچ افراد کو شاہجہاں پور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

Related Articles