سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی سیکورٹی بڑھائی جائے گی
انتخابی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کا اضافی دستہ موجود رہے گا
لکھنؤ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سیکورٹی بڑھا دی جائے گی۔ سی ایم یوگی کو لکھنؤ سے باہر کے دوروں کے دوران اضافی سیکورٹی اسکواڈ فراہم کیا جائے گا۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے اسٹار پرچارک ہیں۔ ایسے میں کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران انہیں سخت سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ان کے قریبی تحفظ کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔دراصل عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے بعد سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں عہدیداروں کے ساتھ ایک بڑی میٹنگ کی۔ اس میں ریاست کے سیکورٹی نظام کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سی ایم یوگی کے ساتھ ساتھ دونوں ڈپٹی سی ایم کے تمام عوامی پروگراموں کو فی الحال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے یوپی سے باہر دورے پر جانے پر اضافی سیکورٹی دستہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔