سکھوندر سنگھ سکھو اگلے ہفتے اپنے اسمبلی حلقہ کا دورہ کریں گے

حمیر پور، فروری۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھوپانچ اور چھ فروری کو اپنے اسمبلی حلقے نادون کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعداپنے علاقہ کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا، اس سے پہلے انہوں نے 25جنوری کو ریاستی یوم تاسیس تقریب کے دوران حمیر پورقصبے کا دورہ کیا تھا۔ وزیر اعلی کے سیاسی مشیر سنیل شرما (بٹو)نے منگل کی رات نادودن کے بی ڈی سی ہال میں ضلع کے سینئر عہدیداروں، کانگریس کے بلاک عہدیداروں، نگر پنچایت اور پنچایتی راج اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس درمیان وزیر اعلی کے نادون دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔مسٹر شرما نے کہا کہ وزیر اعلی دورے کے دوران اپنے علاقہ کے رہنے والوں سے بات چیت کریں گے اور ایک عوام کو بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت کے لئے نادون اسمبلی حلقے کے داخلی دروازے پر کافی تعداد میں لوگ پہنچیں گے۔ جول سپر کے بعد رنگس، بھومپال۔ڈانگی سمیت کئی جگہوں پر لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ڈپٹی کمشنر دیباسویتا بنک نے بتایا کہ وزیر اعلی کے دورے کے لئے انتظامیہ اور تمام محکموں نے تیاریاں شروع کر دی ہے۔ انہوں نے محکموں کے افسروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق ترقیاتی اسکیموں اور کاموں کی رپورٹ تیار رکھیں۔ انہوں نے وزیر اعلی کے پہلے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے کانگریسی عہدیداروں،پنچایتی راج اداروں اور نگر پنچایت نادون نے عوامی نمائندوں سے بھی تعاون کی درخواست کی۔مسٹر سکھواپنے اسمبلی حلقے میں پانی سے ہونے والی بیماری والے متاثرہ مقامات کا دورہ کریں گے اور اس مسئلے سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا دلانے اور لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے طور طریقوں بات چیت کرسکتے ہیں۔

Related Articles