سماج کے سبھی طبقوں کو جوڑکر روایتی فنون کی حفاظت کریں:مشر
جےپور،دسمبر ۔ راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے قبائلی فنون ،معدوم ہوتے فنون، آلات اور طرز کے تحفظ کے لیے خصوصی کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔ مسٹر مشر آج یہاں راج بھون میں ویسٹ زون کلچرل سنٹر کے صدر کی حیثیت سے کونسل کی گورننگ باڈی اور ایگزیکٹو باڈی کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فنون اور تجربات اور نامور فنکاروں کے تعاون کی دستاویزات کی حوصلہ افزائی کے لیے مرکز کو مصنف فیلوشپ اسکیم اور آرٹسٹ مصنف کے سفر جیسے پروگرام شروع کرنے چاہئیں۔ مسٹر مشر نے مرکز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پروگراموں کی وسیع تشہیر اور برانڈنگ کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ شراکت کرے اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ثقافتی سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو بھی نئے فن کی صلاحیتوں اور ان کے فن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فنکاروں کی ایک نئی کھیپ تیار کرنے کی سمت میں پہل کرنی چاہیے۔ انہوں نے ویسٹ زون کلچرل سنٹر کی طرف سے کووڈ-19 کے دور میں بھی لوک فنون اور ثقافت کے فروغ کے لیے ورچوئل میڈیم کے ذریعے بڑی تعداد میں پروگرام منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے گووند گرو ٹرائبل یونیورسٹی کے تعاون سے بینشور دھام کے سنت ماوجی کی لکھی گئی کتاب کے فوٹو ڈاکیومنٹیشن پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔