سماج وادی پارٹی خوشنودی کی سیاست کرتی ہے: راج ناتھ سنگھ
پرتاپ گڑھ, فروری۔ یوگی ادیتہ ناتھ بہتر وزیر اعلی ہیں ،انہوں نے نظم نسق بنائے رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جبکہ سماج وادی پارٹی خوشنودی کی سیاست کرتی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ یہاں اسمبلی حلقہ پٹی علاقے کے کلہو بازار میں بی جے پی امیدوار راجیندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ کی حمایت میں اتوار کی سہ پہر منعقد عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔وزیر دفاع مسٹر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے گھر گھر بیت الخلاء کی تعمیر کرائ اور غریبوں کو چھت دی ہے ۔اسی کے ساتھ کسان سمّان ندھی ،آیوشمان سمیت دیگر منصوبوں کو گناتے ہوئے کہا کہ آٹھ نوں ماہ میں منہگائ پر قابو پا لیا جائے گا ۔انہوں نے بھارت و چین کے مابین ہوئے تنازعہ کے ایشو پر پارلیمنٹ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوج کا حوصلہ پست کیا ہے ۔ آخیر میں بی جے پی امیدوار راجیندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ کو ووٹ دینے کی اپیل کی ،اس موقع پر بی جے پی کے متعدد لیڈران موجود رہے ۔