سرکاری افسران بی جے پی کارکن کے طورپر کام کررہے ہیں:اکھلیش
سہارنپور:فروری۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو الزام لگایا کہ اترپردیش میں سینئر سرکاری افسران بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایجنڈ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ ان کی پارٹی اس کی الیکشن کمیشن سے شکایت کرے گی۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ سرکاری سینئر افسران اپنے جونیئر افسران پر بی ج پی کے حق میں ووٹ کرنے کادباؤ بنا رہے ہیں اور بصورت دیگر کاروائی کا انتباہ دے رہے ہیں۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا’میں اول دن سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ریاست میں کچھ افسران بی جے پی کے ایجنڈ اور اس کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں۔ہم نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے متعدد بار شکایت کی ہے لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔اکھلیش نے پوسٹل بیلٹ میں بھی خرد برد کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور سے آگرہ کے فتح آباد میں ایک معذور ووٹر نے عندیہ دیا تھا کہ اس کا ووٹ غلط ڈالا گیا ہے۔جب گاؤں والوں نے اعتراض کیاتو افسران کی ایک دوسری ٹیم گئی اور اس نے انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ صرف ایک ہی ووٹ تو ضائع ہوا ہے۔یہ لوگ پوسٹل بیلٹ ووٹ کے خردبرد کے کھیل میں ملوث ہیں۔ایس پی سربراہ نے الزام لگایا کہ وہ افسران جو حکومت کو خوش آمد کرنے میں محو تھے بی جے پی نے انعام کے طور پر انہیں انتخابی میدان میں اتار دیا ہے۔انہوں نے بی جے پی لیڈروں پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا’بی جے پی لیدڑان لگاتار جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس معاملے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔اکھلیش نے کہا کہ’انہوں نے نظم و نسق کی بات کی تھی لیکن این سی آر بی ڈاٹا دوسری تصویر پیش کررہا ہے۔یوپی میں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔انکاونٹر اور حراستی اموات میں صوبہ نمبر ایک ہے۔لکڑی کے کام کے لئے مشہور ضلع سہارنپور میں اکھلیش نے وعدہ کیا کہ اگر سماج وادی پارٹی(ایس پی) اقتدار میں آتی ہے تو کارباریوں اور کاریگروں کی مدد کے لئے ’ووڈ کرافٹ ڈیولپمنٹ ایکسپورٹ پروموشن فورم‘ کی تشکیل کی جائے گی۔انہوں نے اپنے 300یونٹ مفت بجلی، مفت سینچائی اور گنا کسانوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے کارپس فنڈ کی تشکیل اور پرانی پنشن نظام کے بحالی کے وعدے کا اعادہ کیا۔