سرحد پر چینی سرگرمیوں کو نظر انداز کرنا ملک کے ساتھ غداری ہے: راہل
نئی دہلی، جون۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ چین سرحد پر مستقبل کی کارروائی کی بنیاد رکھ رہا ہے اور حکومت اسے نظر انداز کر کے ملک کے ساتھ غداری کر رہی ہے۔مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کیاکہ "چین مستقبل کے دشمنانہ اقدامات کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ حکومت ہند اپنے اقدام کو نظر انداز کر کے ملک کے ساتھ غداری کر رہی ہے۔‘‘اس کے ساتھ کانگریس لیڈر نے 16 جون کو نشر ہونے والے ایک نیوز چینل کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں سرحد پر چین کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو دکھایا گیا ہے۔