ریپ کی کوشش کرنے والے کو گاؤں کی عورتوں کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی سزا
مدھو بنی،بہار ،اکتوبر۔جنسی زیادتی کے مجرم کو دنیا بھر کی عدالتوں کی جانب سے مختلف سزا ئیں دیا جانا تو آپ نے بھی دیکھا ہوگا لیکن بھارت میں اس حوالے سے اپنی نوعیت کا مختلف واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا کے مطابق، بہار کے ضلع مدھو بنی سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لالن کمار پر خاتون سے زیادتی کی کوشش کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ،کمار، جس کا روزگار لوگوں کے کپڑے دھونا ہے انھیں رواں برس دیگر افراد کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اب عدالت کی جانب سیلالن کی ضمانت اس شرط پر منظور کی گئی کہ وہ 6 ماہ تک گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھوئیں گے اور استری بھی کریں گے۔عدالتی حکم نامے کیمطابق،20 سالہ شخص کو 6 ماہ تک گاؤں کی 2 ہزار خواتین کے کپڑے نہ صرف دھونے اور استری کرنے ہوں گے بلکہ لانڈری کے لیے استعمال ہونے والا ڈٹرجنٹ اور دیگر اشیاء بھی خود خریدنے ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، عدالت کے فیصلے پر گاؤں کی تمام خواتین خوش ہیں۔