روانڈا میں شدید بارش سے کم از کم 109 افراد کی موت
کیگالی، مئی۔ روانڈا کے مغربی اور شمالی صوبوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 109 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔مغربی صوبے کے گورنر فرانکوئس ہیبیٹ گیکو نے بدھ کی صبح قومی نشریاتی روانڈا ٹیلی ویژن کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبے میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 95 افراد ہلاک ہو شمالی صوبے کے گورنر ڈینسل نیاروگیرو نے بھی ٹیلی ویژن پر تصدیق کی کہ اسی دن شدید بارش سے کم از کم 14 افراد کی اموات مسٹر ہیبیٹ گیکو نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس آفت سے متاثرہ افراد کو راحت اور امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام اور ہنگامی خدمات کے ساتھ مل کر کام کر رہے روانڈا کی موسمیاتی ایجنسی کی تازہ ترین موسم کی پیشن گوئی نے اشارہ کیا کہ ملک کے کئی حصوں میں متوقع بارش مئی میں عام طور پر ریکارڈ کی جانے والی بارش سے تھوڑی زیادہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے انچارج وزارت کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، یکم جنوری سے 20 اپریل کے درمیان ملک میں آفات سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔