رامپور میں اعظم کے نزدیکی بی جے پی میں شامل

رامپور:نومبر۔ سابق وزیر و سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر رہنما اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت لی خان عرف شانو پیر کو اپنے حامیوں کے ساتھ ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔سول لائنس واقع بی جے پی کے انتخابی دفتر میں پارٹی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے فصاحت شانو اور ایس پی کے دیگر کارکنوں کو بی جے پی کی رکنیت دلائی۔ آج بی جے پی میں شامل ہونے والوں میں اعظم کے کئی نزدیکی شامل ہوئے ہیں۔اس موقع پر فصاحت شانو نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ انہیں و دیگر کارکنوں کو ایس پی میں احترام نہیں مل رہا تھا۔

Related Articles