رامپور:سیلنگ ٹائلس گری، مختار عباس نقوی بال بال بچے

رامپور:اکتوبر۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی جمعرات کو اس وقت بال بال بچ گئے جب اترپردیش کے ضلع رام پور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے ہال کی سیلنگ ٹائلس گر گئی۔مسٹر نقوی نے رامپور میں 16اکتوبر سے منعقد ہونے والی ہنر ہاٹ کے ضمن میں میڈیا نمائندوں سےبات چیت کررہے تھے۔ اسی دوران سیلنگ کی ایک ٹائلس ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے کھڑے سیکورٹی اہلکار پر گر گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔انہوں نےاس سے پہلے ہنر ہاٹ کے انعقاد کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا اس کے بعد جیسے ہی انہوں نے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اسی وقت سیلنگ ٹائلس ان سے ٹھیک تھوڑی دوری پر گر گئی۔اس حادثے سے پریشان ہوئےبغیر مسٹر نقوی نے اسی جگہ پر اپنی پریس کانفرنس کا اختتام کیا۔

Related Articles