راج ناتھ اور گڈکری نے شاہراہ پرتعمیرہوائی پٹی کا افتتاح کیا
جالور ، ستمبر, وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے راجستھان کے باڑمیر جالور سرحد پر تعمیرہوائی پٹی کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس سے ملک کی سلامتی کو مضبوطی ملے گی ۔ قومی شاہراہ پرپاکستان کی سرحد سے 40 کلومیٹر پہلے راجستھان میں اس ساڑھے تین کلومیٹر ہوائی پٹی کی تعمیرنیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے بھارت مالا منصوبے کے تحت کی ہے۔ اس شاہراہ سے عام دنوں میں گاڑیاں چلیں گی لیکن ایمرجنسی کی صورت میں فضائیہ کے لڑاکا طیارے یہاں سے پرواز کریں گے اور اتریں گے۔ مسٹرگڈکری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شاہراہ استعمال رن وے کے طور پر کئےجانے سے ملک کی سرحدوں کی سکیورٹی کو مضبوط ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شاہراہ کا جہاں قومی سلامتی کے لیے استعمال ہو سکے گا، وہیں ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔