دیوالی کے پیش نظر بہارکے بازاروں میں رونق
پٹنہ ،نومبر۔ روشنی کے تہوار دیوالی پر دارالحکومت پٹنہ سمیت بہار کے بازاروں میں بھی رونق نظر آرہی ہے۔دیوالی کے موقع پر دارالحکومت پٹنہ کے بازاروں میں کافی رونق نظرآرہی ہے۔ شہرکے بازار سج چکے ہیں۔ مٹی کے دیے سے لے کر جھلملاتی روشنی، رنگ برنگی آتش بازی اورپٹاخوں کی لوگ خریداری کررہے ہیں۔ صبح سے ہی لوگوں کی بھیڑ بازاروں میں دیکھتے ہی بن رہی ہے۔ نوجوان اور طلباء میں جوش وخروش نظرآرہا ہے اورلوگ خریداری میں مصروف ہیں۔ کپڑا، برتن، صرافہ بازار سے لے کر پٹاخوں کے بازاروں میں کافی زیادہ بھیڑ ہے۔ پٹاخہ بازاروں میں بھی خریداری کا دورجاری ہے۔ دارالحکومت کے الیکٹرک بازار کے طورپر مشہور چاندنی مارکیٹ خریداروں سے گلزارہے۔ چاندنی مارکیٹ میں لوگوں کی بڑی بھیڑ ہے۔ لوگ اپنے گھروں کو سجانے کے لیے رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس خریدتے نظر آ رہے ہیں۔ چینی لائٹس کے ساتھ ساتھ میڈ ان انڈیا ایل ای ڈی لائٹس بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ان لائٹوں میں بھی لوگوں کی دلچسپی نظرآرہی ہے۔بازار میں دوکانداروں نے اپنی دکانوں کوکافی سجا رکھا ہے۔ خواتین پوجا کا سامان اوردیاخریدتی نظر آ رہی ہیں۔ تہوار کی وجہ سے دوکانداروں نے چوراہے پر سڑکوں کے دونوں اطراف دیے، مورتی اور دیگر اشیاء کی عارضی طور پر دوکانیں لگا رکھی ہیں۔ عارضی دوکانداروں نے بھی دوکانوں کو صحیح طریقے سےسجایاہے۔ لوگ دلکش دیے خرید رہے ہیں۔ ان دیوں کو مختلف ڈیزائنوں میں بنایا گیا ہے۔ دیے کافی دلکش ڈیزائنوں میں بنے ہونے کے سبب لوگوں کو پسندآرہے ہیں۔ مورتی ، سجاوٹ اور پوجا کے سامان خریدنے کے لیے بھی جمع ہو گئے ہیں۔ لکشمی دیوی کو خوش کرنے کے لیے لوگ مٹھائیاں، پھل اور پوجا کا سامان خرید رہے ہیں۔دارالحکومت پٹنہ میں دیوالی پر پھولوں کے بازار میں رونق آگئی ہے۔ دیوالی میں گھرکوصاف کرکے سجانے کی روایت ہے۔ سجاوٹ کے اس عمل میں پھولوں کااہم کردار ہوتا ہے۔ دیوالی میں ماں لکشمی کے پوجن میں خاص طورپر گیندے کے پھول اورکمل کے پھول کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔