دیوالی اور چھٹ کے تہوار پر خصوصی ٹرین

بھوپال، ستمبر۔ ریلوے انتظامیہ نے دیوالی اور چھٹ تہوار کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے لوک مانیہ تلک ٹرمینس-گورکھپور-لوک مانیہ تلک ٹرمینس کے درمیان دو ٹرپ اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ویسٹ سنٹرل ریلوے کے ذرائع کے مطابق یہ ٹرین بھوپال ڈویژن کے ہردا، اٹارسی، رانی کملا پتی اور بینا اسٹیشنوں پر رک کر اپنی منزل تک پہنچے گی۔ ٹرین نمبر 02105 لوک مانیہ تلک ٹرمینس – گورکھپور اسپیشل ٹرین لوک مانیہ تلک ٹرمینس اسٹیشن سے 19 اکتوبر اور 26 اکتوبر (بدھ) کو 05.15 بجے روانہ ہوگی۔اسی طرح ٹرین نمبر 02106 گورکھپور – لوک مانیہ تلک ٹرمینس اسپیشل ٹرین 21 اکتوبر اور 28 اکتوبر (جمعہ) کو گورکھپور اسٹیشن سے 03.00 بجے روانہ ہوگی۔یہ ٹرین کلیان، اگات پوری، ناسک روڈ، بھساول، کھنڈوا، ہردا، اٹارسی، رانی کملا پتی، بینا، ویرنگانہ لکشمی بائی، اورائی، فتح پور، پریاگ راج جنکشن، گیان پور روڈ، بنارس، وارانسی جنکشن، اونیہر، میؤ، بیلتھرا روڈ، بھٹنی اور دیوریا صدر اسٹیشنوں پر رکیں گے۔اس ٹرین میں 22 ڈبے ہوں گے جن میں 01 اے سی فرسٹ کلاس، 01 اے سی سیکنڈ کلاس، 02 اے سی تھرڈ کلاس، 10 سلیپر کلاس، 06 جنرل کلاس، 02 ایس ایل آر ڈی شامل ہیں۔

Related Articles