حکومت کو گھیرنے اور عوامی کاج کے لئے اپوزیشن متحدہ طور پر کام کرے گی:جینت

لکھنؤ:مارچ۔پارلیمنٹ کی رکنیت پر یوپی اسمبلی کی رکنیت کو ترجیح دینے کے اکھلیش کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے ایس پی کی اتحاد پارٹی راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری نے ہفتہ کو کہا کہ اپوزیشن حکمران جماعت کو گھیرنے اور عوام مسائل کو اٹھانے کے لئے متحدہ طور پر کام کرے گی۔اکھلیش یادو کو ایس پی اراکین کے ذریعہ پارٹی کا لیجسلیچر لیڈر منتخب کرنے اور انہیں اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنائے جانے پر مبارک دیتے ہوئے جینت نے کہا سماج وادی پارٹی کے ساتھ آر ایل ڈی کا تحاد بدستور جاری رہے گا اور مستقبل میں اتحاد کو مزید تقویت ملے گی۔آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد آر ایل ڈی سربراہ نے انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی کو بھی تشکیل دیا۔ میٹنگ میں تمام 8اراکین اسمبلی موجود تھے۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں جینت نے کہا پارٹی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے۔ کسانوں اور پسماندہ طبقات کے سماجی انصاف کی لڑائی جاری رہے گی۔ پارٹی کا اصل فوکس خواتین اور نوجوان ہونگے۔انہوں نے ریاستی صدر کے استعفی اور ان کے الزامات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ریاستی صدر کے ذریعہ ٹکٹ فروخت کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔آر ایل ڈی سربراہ نے کہا کہ نئے ریاستی صدر کے انتخابات کے لئے انہوں نے ٹیم تشکیل دی ہے جو جلد ہی ریاستی صدر کا انتخاب کرے گی ۔انہوں نے کہا اس ضمن میں عوامی آراء لینے کے لئے نئی میل آڈی جاری کی گئی ہے۔ایس پی آر ایل ڈی اتحاد کی جانب سے راجیہ سبھا کے امیدوار ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ابھی بہت جلد ہی انتخابات جون۔ جولائی میں ہیں اس وقت دیکھا جائے گا۔پارٹی اراکین سے میٹنگ کے بعد جینت ایس پی ہیڈکوارٹر پہنچے اور انہوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔یہ ملاقات تقریبا 45منٹوں تک چلی۔انہوں ایس پی سربراہ کے یوپی اسمبلی کی رکنیت کو ترجیح دینے کے فیصلے کا استقبال کیا اور کہا’ہم اکھلیش یادو کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اور ان کے اس فیصلے کے دور رس نتائج ہونگے۔وہیں پارٹی اراکین کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں نومنتخب اراکین نےمتفقہ طور پر جینت کو اسمبلی میں پارٹی کا لیجسلیچر لیڈر کے انتخاب کا اختیار دیا۔

Related Articles