حکومت سچ کی آواز کو دبانے کی کر رہی کوشش: کمل ناتھ

بھوپال، اپریل ۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے نئی دہلی سے ہوئی ڈاکٹر آنند رائے کی گرفتاری کے طریقے کو جابرانہ قرار دیتے ہوئے حکومت پر سچ کی آواز کو دبانے کا الزام لگایا ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ میں کہا کہ مدھیہ پردیش کے ویاپم میں گھپلے جاری ہیں۔ لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے کھیلواڑجاری ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ گھپلوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے آواز اٹھانے والوں کے خلاف جابرانہ کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس معاملے میں ڈاکٹر آنند رائے کی گرفتاری اور گرفتاری کا طریقہ پوری طرح جابرانہ ہے۔ حکومت سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles