حکومت سبز توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے: وزیراعظم

نئی دہلی، فروری ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت سبز توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔مسٹر مودی بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کے ایک ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایف اے ایم ای ll اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں نے 2.9 کروڑ لیٹر ایندھن کی بچت کی ہے اور ساتھ ہی 33.9 کروڑ کلو سی او2 کو کم کیا ہے۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:’’سبز توانائی کے شعبے میں مسلسل ترقی کے لیے ہماری حکومت پوری طرح سے عہد بند ہے۔‘‘

Related Articles