حجاب پہن کر امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج
بنگلورو، فروری۔ کرناٹک پولیس نے جمعہ کو ضلع تُمکور میں کچھ طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ الزام ہے کہ ضلع تمکورمیں 15 سے 20 طالبات نے گذشتہ دو دنوں میں حجاب پہن کر امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ۔ جس کے بعد سٹی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔اطلاعات کے مطابق تمکور کے ایمپریس کالج کے پرنسپل نے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انھیں حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے دیا جائے ، تاہم ایف آئی آر میں کسی کا نام نہیں بتایا گیا ہے ۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں مین ڈریس کوڈ نافذ ہیں، وہاں حجاب، زعفرانی شال یا کسی اور مذہبی چیزکپڑا پہنچ کر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔ریاستی حکومت نے ایک سرکلر بھی جاری کیا ہے جس میں اقلیتی بہبود کے محکموں کے ذریعہ چلائے جانے والے تعلیمی اداروں میں مذہبی لباس پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔کرناٹک کے وزیر داخلہ ارنگا جننیندرنے بھی خبردار کیا ہے کہ عدالت کے عبوری حکم پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے گی۔ایک اور پیش رفت میں، پولیس نے کانگریس کے رہنما مکرم خان کے خلاف ان کے متنازعہ ‘ٹکڑے -ٹکڑے ’تبصرے کے لیے ایک ایف آئی آر درج کی ہے ۔ کانگریس کے رہنما کے خلاف بھی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ہندو تنظیموں نے اشتعال انگیز تبصروں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔