جاپان کے وزیر اعظم کشیدا اسپتال میں داخل ہوئے

ٹوکیو،روری۔جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کو کرونک سائینیسس(ناک سرجری) کے علاج کے لئے ہفتہ کی صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ جاپانی میڈیا کے ذریعے جاری رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ۔این ایچ کے براڈکاسٹر نے بتایا کہ مسٹر کشیدانے آج صبح ٹوکیو کے شینا گاوا شہر کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے، جہاں ان کی انڈوسکوپک سرجری کی جائے گی ۔ اس دوران، ان کی ڈیوٹی عارضی طور جاپان کے چیف کیبینیٹ سکریٹری ہیروکاجو ماتسونو کے ذریعے ادا کی جائے گی ۔جاری رپورٹ کے مطابق،مسٹر کشیدا کی سرجری کے بعد اگر طبیعت میں جلد صحت یابی دکھائی دیتی ہے، تو انہیں اسپتال سے جلد چھٹی دے دی جائے گی اور وہ اپنے سرکاری رہائش گاہ لوٹ کر ،13فروری سے اپنا کام پھر سے شروع کر دیں گے ۔

Related Articles