تمل ناڈو: سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 10 زخمی

چنئی، جولائی ۔ تمل ناڈو میں چنئی-تریچی قومی شاہراہ پر اچرپکّم کے قریب اسٹیٹ ایکسپریس ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی این ایس ای ٹی سی) کی بس اور لاری کی ٹکرمیں دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک اور 10 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ تقریباً 6 بجے پیش آیا، جب چنئی مفصل بس ٹرمینس (سی ایم بی ٹی) سے چدمبرم جانے والی بس بے قابو ہوکرسڑک کے کنارے کھڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی، جس میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو چنگلپٹو کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک اور مسافر کو مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مزید بچاؤ وامدادی کام شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران سڑک پربہت زیادہ جام لگ گیاتھا۔

Related Articles