ترکیہ کے صدر نوبیل امن ایوارڈ کے مضبوط امیدوار

انقرہ،جنوری۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو نوبیل امن ایوارڈ کے مضبوط امیدوار بن گئے۔ ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شن توپ نے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمانی رپورٹروں کے ساتھ ملاقات کی۔رپورٹروں کے لیے جاری کردہ بیان میں انہوں نے 24فروری سے جاری روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے صدر اردوان کی کوششوں کو سراہتیہوئے زور دیا اور کہا ہے کہ میں نے نوبل امن ایوارڈ کے لیے صدر رجب طیب اردوان کی امیدواری کی درخواست دی ہے۔ دیگر مختلف ممالک کے اسمبلی اسپیکروں اور اسمبلی ارکان کی طرف سے بھی درخواستیں پیش کی جائیں گی۔شن توپ نے کہا ہے کہ صدر اردوان وہ واحد لیڈر ہیں جو روس۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں کر رہے اور دونوں فریقوں سے مخاطب ہو رہے ہیں۔ غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ صدر اردوان کو نوبل امن ایوارڈ دیا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ تْرک صدر اور اقوام متحدہ کی ثالثی کے باعث یوکرینی اناج کی دنیا کو فراہمی دوبارہ شروع ہوئی ہے۔

Related Articles