بے موسم بارش، عوامی نمائندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں:وزیر تارک راماراو
حیدرآباد اپریل۔تلنگانہ کی حکمران جماعت بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس)کے کارگزار صدر اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تاراکراما راؤ نے کہا ہے کہ ریاست میں بے موسم بارش کے پیش نظر حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں ریاست میں بارش کی وجہ سے کسانوں کو درپیش مشکلات پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ ریاست کے تمام ایم ایل ایز اور دیگر عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے تمام ارکان اسمبلی اور پارٹی کے دیگر عوامی نمائندوں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھیں او ر مقامی حکام کے ساتھ ربط میں رہیں۔کے ٹی راما راو نے کہا کہ ریاست کے کسان پریشان نہ ہوں اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ریاست میں کسان حکومت ہے جو کسانوں کے تئیں بہت مثبت رویہ رکھتی ہے۔کسانوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہئے۔