بی جے پی 300سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی:رادھا موہن

جونپور:نومبر۔سابق مرکزی وزیر اوربی جے پی کے ریاستی انچارج رادھا موہن سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی 300 سے زیادہ سیٹیں جیت کر اکثریت کی حکومت بنائے گی۔لکھنؤ سے وارانسی جاتے وقت جگدیش پور ریلوے کراسنگ کے نزدیک ہفتہ کی دیر رات میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس،سب کا وشواس کے وصول پر کام کررہی ہے اور اسکیمات کا فائدہ بغیر کسی تفریق کے سبھی کو دیا جارہا ہے۔ یوگی حکومت میں یوپی میں غنڈہ راج کا خاتمہ ہوا۔ آج مجرمین جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں غنڈے مافیاؤں کے پیچھے پولیس گھومتی تھی۔ آج وہیں گلے میں تختی ڈالے گھوم رہی ہے اور سرینڈر کرنے کی گہار لگار ہے ہیں۔ سب کی نقل مکانی کرانے والے اب خود نقل مکانی کررہے ہیں۔ یہ تبدیلی ہوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی ریاستی حکومت میں ممکن ہوا ہے۔ یوگی نے یوپی کو مافیا سے پاک بنا دیا ہے۔ ذات پات ،اقربا پروری اورمنھ بھرائی پر پوری طرح سے لگام لگ چکا ہے۔

Related Articles