بی جے پی نے لکھنؤ کے 110 وارڈز کے امیدواروں کاکیا اعلان

8 اضلاع کے 33 میونسپل صدر امیدواروں کی فہرست بھی جاری کی

لکھنو:اپریل ۔بی جے پی نے لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کے تمام 110 وارڈوں کے ابتدائی امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ ناگیندر سنگھ چوہان کو حضرت گنج تو مننا مشرا کوترویدی نگرسے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے کئی لوگوں کا ٹکٹ کاٹا ہے ، لیکن بہت سے پرانے کوکارپوریٹروں پرایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے سریش تیواری پمی ، سنتوش رائے ، رنجیت سنگھ سمیت کئی لوگوں کے ٹکٹ کاٹ دئے ہیں۔ انوراگ مشرا ، جو ایک طویل عرصے سے سیاست میں سرگرم عمل ہیں ان پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ نامزد کونسلر تھے۔ وہیں بی جے پی نے 8 اضلاع کی 33 بلدیات کے لئے میونسپل صدر امیدواروں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

 

Related Articles