بی ایس پی کا حیدرآباد میں اتوار کو جلسہ، مایاوتی خطاب کریں گی
حیدرآباد،مئی۔تلنگانہ بی ایس پی کے صدر آر ایس پراوین کمار نے کہا ہے کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو کے دور حکومت میں ریاست میں بے روزگار، کسان اور خواتین پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی تلنگانہ بھروسہ سبھا اتوارکوسرو نگر میں منعقد کی جائے گی جس میں عدم مساوات اور ظلم سے آزادی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کی سابق وزیر اعلی مایاوتی اس جلسہ میں شرکت کریں گی اور غریب اور کمزور طبقات سے انصاف کامطالبہ کریں گی۔ کرناٹک میں انتخابی مہم چلانے والی مایاوتی شام 4 بجے حیدرآباد پہنچیں گی۔ پراوین کمار نے کہا کہ بی ایس پی کے سات ریاستی انچارج جلسہ میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کو مستحکم بنانے کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔