بھوپال میں بارش سے برا حال
دو ریاستوں کے وزیر ائے اعلی کے دورے منسوخ، آدھے شہر کی بجلی بند
بھوپال،اگست۔مدھیہ پردیش کی ریاست بھوپال میں کل صبح سے تقریبا 36گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مسلسل بارش کے باعث جہاں ایک طرف عام زندگی درہم برہم ہو گئی ہے، وہیں آج ہونے والی وسطی علاقائی کونسل کی اجلاس میں دو ریاستوں کے وزرائے اعلی کو عملی طور پر شرکت کرنی پڑی۔ریاست میں آج وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں مدھیہ پردیش سمیت چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے وزرائے اعلی کو بھی شامل ہونا تھا۔ناموافق موسم کی وجہ سے یوگی آدتیہ ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اجلاس میں عملی طور شامل نہ ہونے کی وجہ سے ورچئل طور پر شامل ہو رہے ہیں۔وہیں دوسری طرف تیز ہواؤں کی کے ساتھ مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے ادھے شہر کی بجلی بند کر دی ہے۔ جگہ جگہ پیڑ گرنے اور پانی جمع ہونے کی خبر یں ہیں۔ تیز بارش کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر نے سبھی اسکول کی آج سے چھٹی کا اعلان کر دیا۔آج بارش کی وجہ سے مقامی بوٹ کلب میں کروز کے بڑے حصوں اور کئی کشتیوں کے ڈوبنے کی ویڈیوز صبح سے شوسل میڈیا میں وائرل ہو رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی خراب موسم کی وجہ سے آج صبح سے کئی ایئر لائنز کا رخ موڑنے کی بھی اطلاع ہے۔