بوتھ انچارجوں کا اکھلیش سے ایم ایل اے بنے رہنے کا مطالبہ

اٹاوہ:مارچ۔اترپردیش کے ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ کے سینکڑوں بوتھ کارکنوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ایم ایل اے سیٹ کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے حالانکہ اکھلیش نے یہ فیصلہ اعلی کمان پر چھوڑ دیا ہے۔یادو نے ہفتہ کو اپنے آبائی گاؤں سیفئی واقع پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس میں کرہل اسمبلی حلقے کے بوتھ صدور کی ایک میٹنگ طلب کی تھی۔ میٹنگ میں تقریبا 500بوتھ صدور نے شرکت کی۔ تقریبا دو گھنٹے تک چلی اہم میٹنگ میں ایس پی صدر اور کرہل سے ایم ایل اے اکھلیش یادو نے سبھی بوتھ انچارجوں کا شکریہ اد کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے اتنے اچھے ووٹوں سے جیت دلائی ہے اس کے لئے آپ سب کو بہت بہت مبارک باد۔میٹنگ میں اکھلیش یادو سے تمام کارکنوں نے کہا کہ آپ کرہل اسمبلی سیٹ نہ چھوڑیں اور یہاں سے عوامی نمائندگی برقرار رکھیں اس علاقے کی ترقی کو وسعت ملے گی۔ اکھلیش نے سبھی کارکنوں کی سلسلہ وار ڈھنگ سے بات کو سنا لیکن انہیں اس بات کا یہ کہہ کر تیقن دیا کہ یہ فیصلہ پارٹی اعلی قیادت بیٹھ کر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی جانب سے تدابیرپیش کی جارہی ہیں اس سلسلے میں اعظم گڑھ کے لوگوں سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور پارٹی کے درمیان بیٹھ کر اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں سب کا احترام شامل ہوگا۔

Related Articles