بلڈوزر مرمت کے لیے بھیجاہے ، 10 مارچ کے بعد دوبارہ چلے گا: یوگی
مین پوری، فروری ۔ج وادی پارٹی (ایس پی) پر دہشت گردوں کے مقدمات واپس لینے کا الزام لگاتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طنز کیا ہے کہ بلڈوزر کو انتخابات کے دوران مرمت کے لیے بھیجا گیا ہے جس کا استعمال 10 مارچ کے بعد جرائم پیشہ عناصر اور بدمعاشوں کو سبق سکھانے کے لیے کیا جائے گا۔تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری دن جمعہ کے روز کرسچن اسکول کے کھیل کے میدان میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا، ‘‘پہلے بڑے مافیا اور غنڈے اقتدار چلاتے تھے ۔ آج وہ سب جیل کے اندر ہیں۔ زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا انتخابات کے دوران بلڈوزر نہیں چلے گا۔ میں نے کہا کبھی کبھی بلڈوزر کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اسے مرمت کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ الیکشن میں مافیا- غنڈے بل سے باہر نکل آئے ہیں۔ 10 مارچ کے بعد بلڈوزر پھر سے چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے 2012 میں اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلا کام دہشت گردوں کے مقدمات کو واپس لینے کا کیا تھا۔ انکی ہمدردی کسان نوجوان کے ساتھ نہیں تھی۔ روزگار اور تحفظ کے لئے نہیں تھی ۔ ترقی کے لیے نہیں تھی۔ سماج وادی کی ہمدردی اجودھیا میں رام جنم بھومی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ تھی۔