بلندشہر:گیس سلنڈر پھٹنے سے 10طلبہ زخمی
بلندشہر:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے ڈبائی واقع سرکاری پالیٹیکنک کالج کے ہاسٹل کی رسوئی میں گیس کاسلنڈر پھٹنے سے دس طلبہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 9بجے اس وقت پیش آیا جب ہاسٹل کے مطبح میں کھانہ بن رہا تھا کہ اچانک گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی اور زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ااس حادثے میں وہاں موجود دس طلبہ زخمی ہوگئے انہیں علاج کے لئے علی گڑھ سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا علی گڑھ سی ایم او کو زخمی طلبہ کے بہتر سے بہتر علاج کی ہدایت دی گئی ہےحادثے کی وجوہات کاپتہ نہیں چل سکتا۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایم و ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے موقع واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ موصول اطلاع کے مطابق گیس سلنڈر دھماکہ اتنا تیز تھا کہ مطبح کی دیوار اور چھت کو نقصان پہنچا ہے۔چھت کے ملنے کے نیچے ہی دب کر طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔