برکینا فاسو میں فوجی دستے پر حملہ : 33 فوجی ہلاک

اوگاڈوگو، اپریل ۔ مشرقی برکینا فاسو میں فوج کے ایک دستے پر کئے گئے حملے میں کم از کم 33 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگاراؤ کے فوجی دستے پر جمعرات کی صبح حملہ کیا گیا، جس میں 33 فوجی ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوئے۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ بڑی تعداد میں آئے دشمن کا سامنا کرتے ہوئے فوج نے بے مثال جرات کا مظاہرہ خیال ر ہے کہ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں پرتشدد واقعات میں 2015 سے اب تک کئی افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Related Articles