بادل کی موت پر ممتانے تعزیت کا اظہار کیا
کولکاتا،اپریل۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔محترمہ بنرجی نے ٹوئیٹ کیا،”میں پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کی موت سے بے حد افسردہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہے۔“ انہوں نے آنجہانی بادل کو عوامی لیڈر اورناقابل تسخیر ہمت والاشخص بتایااور کہا کہ انہوں نے اپنی ریاست کی ترقی میں بہت تعاون دیا۔پنجاب کے سابق وزیر اعلی بادل نے منگل کو موہالی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔