’اے اے پی‘ کے آنے پر ’گرہ آدھاریوجنا‘ کے تحت 2500 روپے ملیں گے:کیجریوال

پنجی، دسمبر۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ گوامیں ان کی پارٹی کے اقتدارمیں آنے پر گرہ آدھار یوجنا میں دی جانے والی رقم کو 1500 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا جائے گا۔مسٹر کیجریوال نے یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن خواتین کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے اور گرہ آدھار یوجنا کے تحت کورنہیں ہیں، انہیں ماہانہ 1000 روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتیں صرف خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرتی ہیں لیکن کرتی کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر ماہ ایک ہزار روپے کی اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کا دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اے اے پی گوا کی ہمہ جہت ترقی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جبکہ دیگر پارٹیاں ریاست کو لوٹنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

Related Articles