این ایچ ایم نرسوں کا اپنے مطالبات کو لے کر جموں میں احتجاج

جموں، ستمبر۔کورونا ایمرجنسی کے دوران انگیج کی جانے والی این ایچ ایم نرسوں نے جمعرات کے روز یہاں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی نرسز نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے مشکل حالات میں اس وعدے پر کام پر لگا دیا گیا کہ ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کورونا کی لہر میں کمی درج ہونے کے ساتھ ہی ہمیں نوکریوں سے نکالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی اور ہمارے مستقبل کو ختم کیا گیا۔ایک اور احتجاجی نے کہا کہ نوکری دینے کے وقت ہمیں کہا گیا تھا کہ تین ماہ تک کام کرنے کے بعد ہی ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال تک کام کیا لیکن آج ہمیں نوکریوں سے نکالا گیا۔انہوں نے نوکریوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس وقت کام کیا جب اپنا بھی اپنے کے پاس جانے سے پرہیز کرتا تھا

Related Articles