ایئر چیف سری لنکا کے چار روزہ دورے پر روانہ
نئی دہلی، مئی۔ایئر چیف مارشل وی آر چودھری پیر کو سری لنکا کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ دورے کے دوران سری لنکا کے صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سری لنکن فضائیہ، فوج اور بحریہ کے کمانڈروں کے علاوہ سیکریٹری برائے دفاع سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے سری لنکا کی فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل ایس کے پتھیرانا کی دعوت پر سری لنکا گئے ہیں۔ سری لنکا میں قیام کے دوران وہ نیشنل ڈیفنس کالج اور وہاں کے تمام افسران سے ملاقات کریں گے اور سری لنکا ایئر فورس اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے۔ ائیر چیف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ پیشہ ورانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔