آسام میں جی ایم سی انتخابات: بی جے پی-اے جی پی اتحادکی جیت

گوہاٹی، اپریل۔ آسام میں گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی حلیف آسام گنا پریشد (اے جی پی) نے 58 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ ریاست کی دوسری سب سے بڑی پارٹی کانگریس کاپوری طرح صفایا ہوگیا۔الیکشن حکام نے اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق، بی جے پی اور اے جی پی کو بالترتیب 52 اور 6 وارڈوں میں جیت حاصل ہوئی ہے۔جی ایم سی کی کل 60 وارڈوں میں سے 57 میں جمعہ کو انتخابات ہوئے، جس میں بی جے پی اور اے جی پی نے بالترتیب 49 اور چھ وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی نے تین سیٹیں پہلے ہی بلا مقابلہ اپنے قبضے میں کرلی تھیں۔آسوم جاتیہ پریشد (اے جے پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک ایک سیٹ جیتی۔ وہاں کانگریس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔

Related Articles