آر ایل ڈی صدر جینت نے وزیر اعلی یوگی کو لکھا خط

کہا- آدھا سیشن گزر گیا، گنے کی قیمت کا کریںاعلان

لکھنو :جنوری۔راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر گنے کی قیمت کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں جینت نے کہا ہے کہ گنے کی پیرائی سیزن کا آدھا وقت گزر چکا ہے۔ حکومت نے ابھی تک قیمت کا اعلان نہیں کیا۔ ایسے میں کسان قیمت جانے بغیر گنے کی سپلائی کرنے پر مجبور ہیں۔جینت نے لکھا کہ جب یوپی میں اسمبلی انتخابات قریب تھے، آپ کی قیادت میں ریاستی حکومت نے 26 دسمبر 2021 کو گنے کی پیرائی سیشن کے لیے گنے کی قیمت کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت عدالت کے حکم کے ساتھ ہی بی جے پی حکومت نے گنے کی قیمت 14 دن میں ادا کرنے اور تاخیر کی صورت میں سود کے ساتھ ادا کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، لیکن کسان کے اس بنیادی حق کے تئیں ریاستی حکومت کا عزم کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیمت کا اعلان نہ ہونے سے گنے کے کاشتکار بہت مایوس ہیں۔ اس لیے جلد قیمت کا اعلان کریں۔

Related Articles