آر ایس ایس نے کرولی میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا: اویسی

حیدرآباد، اپریل ۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جمعہ کو الزام لگایا کہ راجستھان کے کرولی میں مسلمانوں کو نہ صرف سنگھ نے نشانہ بنایا ہے بلکہ گہلوت حکومت کی پولیس اور انتظامیہ بھی ان پر ظلم کر رہی ہے۔ مسٹر اویسی نے ٹویٹ کیا کہ راجستھان حکومت کے وزیر نے کہا کہ کرولی میں کل 80 دکانیں جلائی گئیں جن میں سے 73 دکانیں مسلمانوں کی تھیں، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مطابق کرولی میں صرف ہندوؤں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرولی میں دو اپریل کو ہندو نئے سال کے موقع پر ایک موٹر سائیکل ریلی پر مسلم اکثریتی علاقے میں پتھراؤ کیا گیا جس میں 30 سے ​​زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔راجستھان کے وزیر سیاحت وشویندر سنگھ نے بتایاکہ ’’تشدد میں 80 دکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا، جن میں سے 73 کا تعلق مسلم برادری سے تھا، تاہم یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جن دکانوں کو جلایا گیا ان میں سے زیادہ تر ہندوؤں کی تھیں‘‘

Related Articles