اوم پر کاش راج بھر 27اکتوبر کو اپنی اتحاد کی حکمت عملی کاکریں گےاعلان
لکھنؤ:اکتوبر۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی صدر اوم پرکاش راج بھر نے اعلان کیا ہے کہ بھاگیہ داری شکلپ مورچہ کی مئو میں 27اکتوبر کوایک بڑی ریلی کا انعقاد ہو گااور اسی ریلی میں یوپی اسمبلی انتخابات اور اتحاد کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائےگا۔سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مورچہ بی جے پی، ایس پی، بی ایس پی،کانگریس یا کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے جو بھی ان کے سات نکاتی مطالبے کو قبول کرے گا وہ مورچہ جوائن کرسکتا ہے۔مسٹر راج بھر نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ بھاگیہ داری سکلپ مورچہ کی ریلی 27اکتوبر مئو کے ہلد پور میں منعقد ہوگی۔جہاں سے آنے والے اسمبلی انتخابات اور اتحاد کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مورچہ کے متعدد لیڈران ریلی میں موجود رہیں گے۔راج بھر کے ساتھ نکاتی مطالبے میں سوشل جسٹس کمیٹی رپورٹ کا نفاذ،مفت گھریلوبجلی،پی جی اور ایچ جی، پی آر ڈی تک کی مفت تعلیم،گاؤں کے چوکیدار کی پولیس اہلکار کے مساوی تنخواہ،بیک ورڈ کاسٹ کی مردم شماری جیسے مطالبات چامل ہیں۔