انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو کورونا انفیکشن کا شبہ
کولکتہ، دسمبر۔اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر انگلینڈ کی ایک خاتون کو ہوائی اڈے پر کورونا سے متاثر ہونے کے شبہ کے بعد خصوصی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ یہ خاتون جنوبی کولکتہ کے علی پور علاقے کی رہنے والی ہے۔ وہ حال ہی میں ایک اعلی خطرے والے یورپی ملک کے دورے سے واپس آئی ہیں۔کولکتہ ہوائی اڈے پر جانچ کے بعد خاتون کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ کے بعد خاتون کو اومیکرون کے انفیکشن کے بارے میں جاننے کے لیے ضروری ٹیسٹ کے لیے بیلی گھاٹ کے آئی ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یہ معاملہ ریاستی محکمہ صحت کے ہیڈکوارٹر میں درج کیا گیا تھا تاکہ وبائی امراض کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔ابھی تک مغربی بنگال میں اومیکرون کا ایک بھی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا ہے، جبکہ کچھ معاملے مہاراشٹر اور گجرات میں رپورٹ ہوئے ہیں۔